میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہمی کا فیصلہ

سندھ میں بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہمی کا فیصلہ

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی: سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی سندھ کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کے لیے ماحول دوست ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات ملاقات کی، جس میں کمپنی حکام نے ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ پائیدار انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں صوبائی حکومت کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں۔ اس منصوبے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں