یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم کس سے مذاکرات کریں، شبلی فراز
شیئر کریں
اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں۔
انسداد دہشت عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے تو ٹھیک، ورنہ یہ ہمیں بتا دیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور دوسرے اچھے ماحول کے ساتھ چلنا ہے تو یہ ماحول ختم کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں، یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا یے، ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، اس کی بنیاد پر ہم ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اس لیے ضروری ہے جو کردار ہم ادا کر رہے ہیں، وہی کریں، ہمارا کردار سیاسی ہو اور پارلیمانی ہو، وہ کردار ہم ادا کر رہے ہیں، اگر ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم پھر بھی عدالتوں کا سامنا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی آئی نے کینسر ہسپتال بھی بنایا، انہوں نے اس سے ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں لیا، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے، اصلاح کا ماحول سیاسی ماحول کو بہتر کرے گا۔