میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملٹری ٹرائل پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا، اسد قیصر

ملٹری ٹرائل پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا، اسد قیصر

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، یہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاس کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں، ملٹری ٹرائل کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، فل کورٹ اس کیس کو دیکھ رہی ہے، ملٹری کورٹ کے ذریعے ہمارے کارکنان کو سزا دی گئی، عوام کا ملٹری ٹرائل کیسے ہو سکتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ انصاف ملے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر دو سو سے زائد کیسسز بنائے گے ہیں، ہمارے آئینی اور قانون حقوق کو مجروح کیا جا رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں