جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی
شیئر کریں
راولپنڈی: : جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
سماعت کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔
عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر نے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے وکلاء صفائی کی تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں نامزد 119 ملزمان میں اب تک 118 ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی تھی اور آج نامزد آخری ملزم پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔