میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور کافالو نہیں کرینگے ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ 2ہزار ارب کے کپیسٹی چارجز: ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشاف ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی کسی کو بھی پاکستان میں غیر قانونی قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیرداخلہ لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں علی امین گنڈاپور نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا

ای پیج

e-Paper
نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی،شیخ رشید احمد

نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی،شیخ رشید احمد

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

راولپنڈی: :  سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔

زرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں غریبوں کے حالات بڑے خراب ہیں، باقی یہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ تو ویسے ہی جمہ جنج کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا یہ جو سوچے بیٹھے ہیں کہ شاید نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی آجائے گی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، قبر ایک ہے اور مردے دو نہیں بلکہ تین ہیں، پہلے میں دو کہتا تھا اب تین کہتا ہوں۔

پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہے ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا، جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے، آپ کا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں