میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، تاریخی عمارتوں کو مسمار کرنے کا انکشاف

حیدرآباد، تاریخی عمارتوں کو مسمار کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں تاریخی عمارتوں کو مسمار کرکے نئے سرے سے تعمیر کرنے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق آزادی سے قبل کے دور کی حیدرآباد میں قائم قدیم عمارتوں کو مسمار کرنے کے خلاف محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تلک چاڑی کے علاقے میں واقع ٹھارو مل کے نام سے منسوب قدیم عمارت کو توڑ کر رات کی تاریکی میں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے مختلف مقامات پر تاریخی عمارتوں کو توڑ نے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف ضلعی انتظامیہ و محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔واضح رہے کہ حیدرآباد کی بیشتر قدیمی عمارتوں کو نئے سرے سے بنانے کی کسی قسم کی این او سی بھی جاری نہیں کی۔ اس حوالے سے انچارج آرکائیو اینڈ ہیریٹیج سندھو چانڈیو سے نمائندہ جرأت نے جب قدیم عمارتوں کو مسمار کرنے پر سوال کیا تو افسر نے لاعلمی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں