ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرملیر، کروڑوں کی کرپشن، تحقیقات شروع
شیئر کریں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ملیر میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں اینٹی کرپشن کے مطابق پہلے گیارہ اکتوبر اٹھائیس اکتوبر چھ نومبر اور پندرہ نومبر کو خطوط لکھے تھے جس کا کوئی جواب نہیں ملا اب ڈی ایچ او نو جنوری کو ریکارڈ سمیت پیش ہوں آٹھ نکات پر مشتمل سوال نامے کے جوابات فراہم کریں اکاؤنٹس افسر،اسٹور کیپراورمتعلقہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے ڈی ایچ کو خط لکھ دیا دوہزار تئیس چوبیس میں محکمہ خزانہ نے ڈی ایچ او کو کتنا بجٹ جاری کیا، ادویات، مشینری کتنی خریدی گئی خوراک کے چارجز کتنے لئے گئے ، ادویات، مشینری، خوراک کے ٹھیکے کس کو دیئے گئے ٹھیکوں میں کتنے ٹھیکیداروں نے حصہ لیا کس ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا گیا ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے دو ہزار تئیس چوبیس میں مقامی سطح پر جو ادویات خریدی گئیں لیجر، بل اور واؤچر کی کاپیاں فراہم کی جائیں مالی سال دو ہزار تئیس چوبیس میں ڈی ایچ او ملیر نے کتنا پیٹرول استعمال کیا، کتنے ڈیلی ویجز کے ملازمین ہیںڈیلی ویجز اور کنٹیجنسی ملازمین کی تنخواہوں کے بل دیئے جائیں اور ایک سال میں کتنے ڈی ایچ او رہے ہیں؟تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ۔