میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارٹی میں 99 فیصد افراد کی ٹکٹوں کی کنفرمیشن ہوچکی ہے، علی ظفر

پارٹی میں 99 فیصد افراد کی ٹکٹوں کی کنفرمیشن ہوچکی ہے، علی ظفر

جرات ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے، محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، ایک دوروز میں ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائیگا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائیگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں تاہم وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں