میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی قیادت کشمکش کا شکار، سندھ کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہوسکا

پیپلزپارٹی قیادت کشمکش کا شکار، سندھ کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہوسکا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے گھوٹکی، خیرپور ، سکھر ، حیدرآباد ، ملیر اور کورنگی میں ٹکٹوں کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے ، بدین میں ذوالفقار مرزا کے مقابلے کے لیے بھی امیدوار کا اعلان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی حلقہ پی ایس18 پر کسی بھی رہنما کو ٹکٹ جاری نہیں ہوا کیونکہ پی پی رہنما مہتاب ڈہر پی ٹی آئی سے پی پی میں شامل ہونے والے شہریار شر کے مخالف تھے ، اسی لیے اب شہریار شر کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے ، سکھر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے200 پر امیدوار کا اعلان نہیں ہو سکا کیونکہ خورشید شاہ میر کا عہدہ ملنے پر اسلام الدین شیخ کے بیٹوں کے مخالف ہیں ، خیرپور میں پیر پگاڑا کے گڑھ پیر جو گوٹھ کے صوبائی حلقہ کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا گذشتہ عام انتخابات میں اس حلقہ پر پیر پگاڑا کے بیٹے راشد شاہ کامیاب ہوئے تھے، خیرپور ضلع میں سابق صوبائی وزیر ہالار وسان کو صوبائی حلقہ کی ٹکٹ ملی ہے لیکن نواب وسان کو ٹکٹ نہیں مل سکی خیرپور میں وسان خاندان کو ہمیشہ دو حلقوں کی ٹکٹ ملتی رہی ہے ، حیدرآباد شہر میں ایم کیو ایم سے مقابلے کے لیے پی ایس 64 اور65 پر پیپلز پارٹی امیدوار سامنے نہیں لائے گے ، بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو میں گذشتہ عام انتخابات کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کامیاب ہوئے تھے ، جس کے باعث پیپلز پارٹی کی قیادت پی ایس70 ٹنڈو باگو پر امیدوار کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ، ٹنڈو باگو کے حلقہ پر حسنین مرزا نے دو بار پی پی امیدوار کو شکست دی ہے ، جس کے باعث پی پی قیادت تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ارباب لطف اللہ کے بھائی ارباب امان اللہ کو ٹکٹ دینے پر غور کر رہی ہے ، کراچی کے ضلع جنوبی میں پی ایس 108 اور109 پر بھی ٹکٹ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی تعداد میں اضافے کے باعث پی پی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے ، لیاری میں پی پی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت سمیت دیگر رہنماں نے درخواستیں جمع کروائیں ہیں ، ملیر ضلع کے حلقہ پی ایس88 ابراہیم حیدری کے لیے بھی پی پی نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا کیونکہ اس حلقہ کے لیے امیدوار زیادہ ہیں ، کشمور کے حلقہ این اے192 پر بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ، اس حلقے پر سابق صوبائی وزیر میر شبیر بجارانی کو ٹکٹ جاری کرنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں