میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، غیر قانونی طریقے سے کھاد فروخت میں ملوث مافیا کی سرپرستی

محکمہ زراعت، غیر قانونی طریقے سے کھاد فروخت میں ملوث مافیا کی سرپرستی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ کے سیکرٹری نے محکمے کے معاملات ایس او بجٹ کے حوالے کردیے ہیں ، عبدالرحمان لکھن کی سربراہی میں سسٹم نافذ ہوچکا ہے ،جن کی تقرری غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے سیکرٹری سید اعجاز شاہ نے محکمے کی تمام معاملات ایس او بجٹ عبدالرحمان لکھن کے حوالے کررکھے ہیں، ذرائع کے مطابق موصوف سیکرٹری کے چہیتے ملازم ہیں ، جنہیں وہ اپنے ہمراہ ہر محکمے میں ساتھ رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت سید اعجاز شاہ نے عبدالرحمن لکھن کا بطور ایس او بجٹ تقرر کروایا حالانکہ وہ محکمے کے ملازم نہیں ہیں ، اپنی تعیناتی کے بعد سے عبدالرحمان لکھن نے محکمے میں اپنا سسٹم نافذ کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ میں کھاد بحران میں ملوث کھاد ڈیلرز کی سرپرستی میں ملوث ہیں ، میرپورخاص کے بااثر کھاد ڈیلر پرکاش کے کہنے پر کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرنے والے تین سینیئر ڈائریکٹرز کی معطلی کا سبب بھی یہی سسٹم ہے ، اس سلسلے میں سیکرٹری اعجاز شاہ سے موقف لینے کی متعدد کوشش کی گئیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں