میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں ناجائز تعمیرات پر ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی اجارہ داری

سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں ناجائز تعمیرات پر ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی اجارہ داری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی این ٹی سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کروانے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کو ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی جانب سے خطیر رقم پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع کورنگی میںسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر امتیاز ، سینئر بلڈنگ انسپکٹر رضوان آرائیںاور بلڈنگ انسپکٹر خرم غیر قانونی تعمیرات کرنے والی مافیا میں انتہائی شہرت رکھتے ہیں ، ناجائز تعمیرات کی سرپرستی کے لیے اپنے حصے کی رقم پہلے وصول کرتے ہیں ، انہی افسران کی نگرانی میں پی این ٹی سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 96، 166، 167، 2A30D پر غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، کورنگی کے بیشتر علاقوں میں خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر کروانے والی مافیا میں انتہائی شہرت رکھنے والے یہ افسران ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے اہم مہرے ہیں ، جو دیگر افسران سے زائد حصہ پہلے ہی وصول کرلیتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پی این ٹی سوسائٹی میں جاری ناجائز تعمیر پر ان افسران کا حصہ انہیں پہنچایا جا چکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں