میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ ن کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پھر التوا کا شکار

مسلم لیگ ن کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پھر التوا کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ن لیگ کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا۔مسلم لیگ ن میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کنفیوڑن برقرار ہے، آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر ن لیگی عہدیداروں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں سے متعلق کئی حلقوں میں متعدد بار تبدیلیاں ہو چکی ہیں، مسلم لیگ ن کا آج چار بجے پنجاب سے متعلق ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان متوقع تھا مگر اچانک ن لیگ کی جانب سے ایک بار پھر ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اعلان ملتوی کردیا گیا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کے ساتھ جلد معاملات طے پاجائیں گے، لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور ہے، پنجاب کے کچھ حلقوں سے متعلق ٹکٹوں کا اعلان آج کرنا تھا لیکن اب آئندہ تین روز تک ہوجائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب سے متعلق ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں