پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین 21 نشستوں پر امیدوار دینے میں ناکام
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے اپنے ہوم گراؤنڈ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے 8 جبکہ سندھ صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر الیکشن سے قبل ہی شکست تسلیم کر لی۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے 53 نشستوں پر ہی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اپنے امیدوار نامزد کر سکی۔ جبکہ خواتین کو نمائندگی دینے کا دعویٰ کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین پورے سندھ میں قومی اسمبلی کی صرف 2 نشستوں پر ہی خواتین کو امیدوار نامزد کر سکی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے این اے 202 خیرپور 1 سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دختر نفیسہ شاہ جبکہ این اے 209 سانگھڑ 1 سے شازیہ عطا مری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 192 کشمور- شکار پور، این اے 200 سکھر 1، این اے 220 حیدر ا?باد 3، این اے 232 کراچی کورنگی 1، این اے 233 کراچی کورنگی 2، این اے 234 کراچی کورنگی 3، این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 اور این اے 250 کراچی سینٹرل 4 سے امیدوار نامزد کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین حیدر آباد میں این اے 220 حیدر آباد 3 اور قومی اسمبلی کے اسی حلقے سے منسلک صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 64 حیدر ا?باد 5، پی ایس 65 حیدر آباد 6 سے بھی اپنا امیدوار نامزد نہ کر سکی۔