میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، مولانا فضل الرحمن

الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے،الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑیگا۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے کوئی حالات کی بہتری پیدا ہوجائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں