میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹریبونل اپیل خارج‘ حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار

ٹریبونل اپیل خارج‘ حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ریٹرننگ افسر کے بعد الیکشن ٹریبونل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے سابق وفاقی رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کیخلاف ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے اپیل خارج ہونے کے بعد حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار رہے گی، الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں