آرمی چیف جنرل باجوہ کی بحرینی قیادت سے ملاقاتیں
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرینی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال زیر بحث آئی۔