میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمود آباد تجاوزات آپریشن ،عدالت کا حکم امتناعی دینے سے انکار

محمود آباد تجاوزات آپریشن ،عدالت کا حکم امتناعی دینے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے محمود آباد تجازوارت آپریشن کے خلاف درخواست پر تجاوزات آپریشن روکنے سے متعلق حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں محمود آباد تجازوارت آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھتے نہیں بارشوں میں شہر کی کیا حالت ہوتی ہے ، کیا آپ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا، کیا ہمیں معلوم نہیں کے ایم سی کی لیز کس طرح ہوتی ہے ، نالوں پر قبضے سے شہر کا حلیہ بگڑ چکا، اگر حکم امتناعی لینا ہے تو سپریم کورٹ جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے ، حکم امتناعی کیسے دے دیں۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے گھر کے ایم سی لیز شدہ ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کے ایم سی کی ایسی لیزوں کو نہیں مانتے ۔ بعد ازاں عدالت نے تجاوزات آپریشن روکنے سے متعلق حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔ قبل ازیں علاقہ مکینوں کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ متعلقہ حکام سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کر رہے ہیں، برسوں سے لیز شدہ گھروں کو بھی گرایا جا رہا ہے ، ہمارے گھر لے آوٹ پلان کا باقاعدہ حصہ ہیں، اینٹی انکروچمنٹ سیل و دیگر اداروں کو گھر مسمار کرنے سے روکا جائے ، سندھ ہائی کورٹ ان کے گھروں کا معائنہ کرنے کے لیے ناظر مقرر کرے ، درخواست میں چیئرمین این ڈی ایم اے ، چیف سیکرٹری ،کے ایم سی، میونسپل کمشنر، کمشنر کراچی کو فریق بنایا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں