میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی الیکشن کمیشن سندھ، خواتین، معذور اور خواجہ سراء کی ضمنی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے غور

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ، خواتین، معذور اور خواجہ سراء کی ضمنی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے غور

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین، معذور اور خواجہ سراء کی صوبہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات برائے PS-88 ملیر۔II میں بھرپور شرکت اور اس انتخاب کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے دفتر میں ان کی صدارت میں جمعہ کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشت میں نگہت صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جینڈر افیئرز) الیکشن کمیشن، سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر PS-88 ملیر۔II، نوید عزیز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر و ریٹرننگ آفیسر PS-88 ملیر۔II، کراچی کے ضلعی الیکشن کمشنرز، ٹرانسجینڈرز کے نمائندگان، سول سوسائٹی، این جی اوز اور ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ملیر کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین، معذور اور خواجہ سراء کے انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 میں کئی دفعات شامل کئے گئے ہیں۔ جیسا کہ دفعہ 206 کے تحت ہر سیاسی جماعت پر یہ لازم ہوگا کہ وہ انتخابات میں 5فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں جبکہ معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ پیپر جیسی سہولیات بھی دی گئی ہیں ۔ اس جدوجہد میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے انتخابی عمل میں خواتین، معذور اور ٹرانسجینڈر کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 91,93 کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین اور معذور افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے قانونی اقدامات سے آگاہی دی۔ PS-88ملیر۔IIکے انتخاب کے حوالے سے ہونے والی نشست میں نگہت صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جینڈر افیئرز) نے خواتین، معذور اور ٹرانسجینڈر کے انتخابی عمل میں شرکت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے پُرعزم اور نادرا کے ساتھ شناختی کارڈ اور ووٹرز رجسٹریشن آگاہی مہم سے متعلق تفصیلی وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سول سوسائٹی کے نمائندوں کو خواتین، معذور اور خواجہ سراؤں کیلئے مکمل تعاون فراہم کررہا ہے اور اِن کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جینڈر افیئرز) نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کُل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2,43,51,681 ہے ۔ جس میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1,09,07,367اور مرد رائے دہندگان کی تعداد 1,34,44,314 ہے ۔ کچھ شہری علاقوں میں مرد و خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان فرق 10فیصد سے زیادہ ہے ۔ اِس سلسلے میں پائلٹ پروجیکٹ کا پور ے ملک میں انعقاد کیا گیا۔ صوبہ سندھ کے اضلاع گھوٹکی، لاڑکانہ، ٹھٹھ، کراچی غربی اور کراچی ملیر اس پروجیکٹ کا حصہ تھے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جینڈر افیئرز) نے ضمنی انتخابات میں COIVD-19 کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے متعلق تفصیلی بات چیت بھی کی۔ سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر PS-88ملیر۔II نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017کے دفعہ 9کے تحت کارروائی کریگا جو خواتین کو بے جا ووٹ ڈالنے سے روکیں گے ۔ان تمام افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے تین سال تک کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے مزید کہا کہ کہ تمام سیاسی جماعتیں خواتین کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بناتے ہوئے پولنگ والے دن زیادہ سے زیادہ خواتین کو پولنگ اسٹیشن پر لانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ملیر کے نمائندوں نے بھی اپنی اپنی رائے سے آگاہی دی اور اِس بات کا عہد کیا گیا کہ خواتین، معذور اور ٹرانسجینڈر کو زیادہ سے زیادہ انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا۔ اِس سلسلے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا ظہار کیا۔ نوید عزیز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر/ ریٹرننگ آفیسر PS-88ملیر۔II نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں درپیش چیلنجز، خواتین، معذور اور ٹرانسجینڈر کی بحیثیت ووٹرز رجسٹریشن اور انتخابی عمل کے دوران ٹرن آئوٹ میں بہتری پر زور دیا جو اِن کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ نوید عزیز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر نے کہا کہ PS-88ملیر۔II میں کُل رائے دہندگان 145,627ہے ، جس میں مرد رائے دہندگان 81,425 اور خواتین رائے دہندگان 64,202 ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن خواتین، اور معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے اختتامی سیشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ میں پُرامن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے تمام ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں تاکہ ووٹنگ کی شرح کو مزید بڑھایا جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں