میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ

ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت شعبوں میں 41 ارب روپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں شدید مالی بحران سے دوچار شعبۂ ہوابازی میں سالانہ اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے مطابق قومی ایئرلائن میں 17 ارب 11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 24ارب جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں 24 کروڑ سے زائدکی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ایئر لائن کو اربوں روپے نقصان ہوا اور مجموعی خسارہ 350 ارب تک پہنچ گیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے مینجمنٹ ٹرینی آفیسر کی20 خالی اسامیوںپر بغیر منظوری250 افراد کو بھرتی کرلیا جس سے پی آئی اے پرایک ارب 24کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ پی آئی اے پریمیئر سروس سے 5 ارب21کروڑکے اخراجات کے برعکس صرف2 ارب 33کروڑ روپے آمدن ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں