میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی ہے۔اس ضمن میںڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے کہاکہ اب کسی بھی موٹر سائیکل سوار کوہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہیں ملے گا اور پمپس کی انتظامیہ نوٹیفکیشن لگانے کی پابند ہوگی۔دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں بھی بغیر ہیلمٹ پیٹرول دینے پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے، اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اوگرا انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ادھرپیٹرول پمپس مالکان نے کہاکہ اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پابندی کی وجہ سے یومیہ سیل پر فرق تو پڑسکتا ہے لیکن اچھے اقدام پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں