میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان حکومت خطرے میں، وزیراعلیٰ نے نواز شریف سے مدد مانگ لی

بلوچستان حکومت خطرے میں، وزیراعلیٰ نے نواز شریف سے مدد مانگ لی

منتظم
پیر, ۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

بلوچستان اسمبلی ٹوٹنے کا خدشہ ، ق لیگ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے بھی استعفیٰ دیدیا، مستعفی وزراء کی تعداد 6ہوگئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء زہری نے حکومت بچانے کے لیے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے رابطہ کرلیا، ٹیلی فون پر اتحادیوں کی شکایت، نوازشریف نے بلوچستان حکومت میں ٹوٹ پھوٹ کو سینیٹ الیکشن رکوانے کی سازش قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیر نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد مستعفی وزراء کی تعداد 6ہوگئی ، پریشان حال وزیر اعلیٰ ثناء زہری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے حکومت بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن رکوانے کے لیے کھیل شروع ہوگیا ہے، انہوں نے ثناء زہری کو تسلی دی اور کہا کہ کوشش کروں گا کہ اتحادی ارکان اسمبلی کو منالوں، دوسری جانب وفاقی وزراء خرم دستگیر ،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،میر جام کمال عالیانی نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء زہری سے ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیر اعلیٰ کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ،وفاقی وزراء نے وزیر بلوچستان سے منحرف ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے متعلق معلومات لیں تما م ملاقاتیں خودشگوار ما حول ہوئیں اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز میر نعمت اللہ زہری ،آغا شاہزیب درانی ، صوبائی وزیر نواب ایاز خان جو گیزئی ،وزیر اعلیٰ کے مشیران عبید اللہ بابت ،سردار در محمد ناصر ،اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے،سید لیاقت آغا ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ،ڈسٹر کٹ چیئر مین خضدار آغا شکیل احمد درانی سمیت دیگر بھی مو جود تھے ۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری کا بلوچستان کے سابق نگراں وزیراعلیٰ او رمسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی سے ٹیلیفونک رابطہ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے دعوی ٰکیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کی بات چیت خوشگوار ماحول اور حوصلہ افزاء رہی ۔واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس کل(منگل) ہوگا اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس کل اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا جس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اسمبلی اجلاس کے لئے سیکورٹی سمیت دیگر امورکے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسی بھی مسلح یا غیر متعلقہ افراد کو اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس حوالے سے صحافیوں اور وزیٹرز کو بھی محدود کارڈز جاری کئے جائیں گے اسمبلی اجلاس کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ اسمبلی جانیوالے راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں