میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ،چیئر مین نیب

قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ،چیئر مین نیب

منتظم
پیر, ۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز اور صدر دفتر کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ٗنیب فارنزک لیبارٹری کے قیام کا بڑا مقصد عصر حاضر کی ضروریات پر پورا اترتاہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رازداری کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اتوار کو ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اور ایک موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب کو فعال ادارہ بنانے کے لیے اپنے تمام طریق ہائے کار کو بہتر بنا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں