میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ بانی یا را سے کوئی تعلق نہیں،ہم پر شک نہ کیا جائے،فاروق ستار

متحدہ بانی یا را سے کوئی تعلق نہیں،ہم پر شک نہ کیا جائے،فاروق ستار

منتظم
پیر, ۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

حیدرآباد(بیورورپورٹر)ا یم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے 23 اگست کو خود کو لندن سے الگ کر کے خود مختار کرلیا تھا پھر بھی ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور ہمارا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے جوڑا جاتا ہے، ہم مظلوم طبقے کے حقوق کی بات کرتے ہیں ہم آئین اور ریاست کے ساتھ ہیں ، تشدد کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔وہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری، شبیر قائم خانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کو جب ملک مخالف نعرے لگائے گئے اس وقت بھی ایم کیو ایم پاکستان ہی تھی، مگر وہ ایم کیو ایم لندن سے چلائی جاتی تھی، لیکن جب ملک کی بات آئی تو ہم نے 23 اگست کو لندن اور ایم کیو ایم کے بانی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور یہ بھی طے کیا تھا کہ آج کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو صرف پاکستان سے چلایا جائے گا اور لندن سے آنے والی کسی آواز پر خاموشی اختیار نہیںکریں گے، کیونکہ یہ ملک کا سوال ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے لندن سے آنے والی آواز سے لاتعلقی کرلی ہے تو پھر ہمیں کیوں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور ہمارے تعلقات کیوں پڑوسی ملک بھارت سے جوڑے جارہے ہیں، ہمار ا لندن اور ایم کیو ایم کے بانی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم "را” کے ایجنٹ ہیں، ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں اول درجے کا پاکستانی سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اب ایم کیو ایم لندن کا کوئی گروپ نہیں ہے اور نہ ایم کیو ایم حیدرآباد دھڑے بندی کا شکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں