میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، 1430عمارتوں پر نمائشی انہدامی کارروائیوں سے دھندے بازی

سندھ بلڈنگ، 1430عمارتوں پر نمائشی انہدامی کارروائیوں سے دھندے بازی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر ڈیمالیشن اورکینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 22مارچ سے 2 دسمبر 2024تک بننے والی 1430ناجائز عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن کی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔ سر کاری اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 730ایسٹ میں 249 ساؤتھ میں 166 کورنگی میں 76ویسٹ میں 33ملیر میں 11کیماڑی میں 07انڈسٹریل زون میں 12اور حیدرآباد ریجن میں 146 بننے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نمائشی انہدامی کارروائیاں کرنے کے بعد ازسرنو تعمیر کی مکمل چھوٹ دی جا چکی ہے۔ سروے کے مطابق انہدامی کارروائیوں کی زد میں آنے والی 95فیصد عمارتوں کی ازسرنو تعمیر مکمل کر وائی جا چکی ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد نمبر 2میں بیٹر زوہیب، نصیر منا اور شاہ زیب ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی مکمل پشت پناہی پر بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات کی آزادی حاصل کر رکھی ہے اور عزیز آباد بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 287کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے حفاظتی پیکیج متعارف کروا رکھا ہے جسے حاصل کر نے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے تواتر سے جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں