میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے سوا ملک بھر میں بجلی سستی،ایک روپے 14پیسے یونٹ کمی

کراچی کے سوا ملک بھر میں بجلی سستی،ایک روپے 14پیسے یونٹ کمی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے سواباقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک بارپھرسستی ،نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14پیسے فی یونٹ کی کمی کردی بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ۔نیپرانے ایک ماہ کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کاریلیف دسمبرکے بلزمیں ملے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پرنہیں ہوگا، سی پی پی اے نے اکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی نیپرانے ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے سواایک روپے 28پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں