عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت پانچ پی ٹی آئی رہنما رہا
شیئر کریں
انسداد دہشتگری عدالت نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت پانچوںپی ٹی آئی رہنماں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عمر ایوب اور بشارت راجہ کی پشاور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانتیں موجود تھیں۔ وکلا نے عمر ایوب اور بشارت راجہ کی عبوری ضمانت آرڈر عدالت میں پیش کیے۔ احمد چٹھہ، ماجد دانیال اور عظیم کو جیل کے اندر سے رہائی ملی۔عمر ایوب، راجہ بشارت اور احمد چھٹہ کو انسداد دہشت گری عدالت پیش کیا گیا۔ تینوں رہنماں کو اٹک کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل سے گرفتار عظیم، ماجد اور دھنیال کی ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں۔ عظیم، ماجد اور دھنیال کی تھانہ دھمیال سمیت 24 نومبر کے تین کیسز میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔جیل کے اندر سے گرفتاری پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کی سرزنش کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ، پولیس اور گرفتار کرنے والے تمام پولیس افسران کو توہین عدالت نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے ایس پی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر سے کس قانون تحت گرفتار کیا؟ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اور ذمہ دار پولیس افسران کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم بھی دیا۔عدالت کے باہر گفتگو میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ہمیں گزشتہ رات غیر قانونی گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے بعد ساڑھے 4 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا، ہم نے کہا پشاور ہائی کورٹ کی ضمانتیں ہیں لیکن تسلیم نہیں کر رہے تھے۔عمر ایوب نے کہاکہ میں شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، یہ جنگ امن و سکون نہیں رہنے دے گی۔