میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے دہلی سے بی جے پی کا صفایا کر دیا

بلدیاتی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے دہلی سے بی جے پی کا صفایا کر دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قومپرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی)کو واضح شکست سے دوچار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں 2022کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں بھارت کی حکمران جماعت کی 15سالہ انتخابی بالادستی ختم ہوگئی ہے۔نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 134وارڈز، بی جے پی نے 104اور کانگریس نے 9وارڈز پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین وارڈز پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران نئی دہلی کے وزیراعلی ارویند کجروال کی جماعت عام آدمی پارٹی کو بھارتیا جنتا پارٹی پر واضح برتری حاصل ہے۔نئی دہلی کے وزیر اعلی ارویند کجروال نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کے بعد ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر زور دیا۔ارویند کجروال نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس بڑی فتح پر دہلی کے لوگوں کا شکریہ اور سب کو مبارک، اب ہم سب کو مل کر دہلی کو خوبصورت اور صاف رکھنا ہے۔نئی دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڑیا نے ٹوئٹر پر کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور منفی جماعت کو شکست دے کر دہلی کے لوگوں نے ایک ایماندار اور محنتی اروند کیجریوال کو جتوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ محض کامیابی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔  زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔  گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔  ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا،

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔ گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔ ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا، "جب ہم نے گودام میں داخل ہو کر تلاشی لی، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ فیکٹری ماہر الاسد اور اس کے ساتھی عامر خیتی کی ہے۔" ماہر الاسد سابق صدر بشار الاسد کا بھائی تھا، اب مفرور سمجھا جا رہا ہے۔ اس پر منشیات کی منافع بخش تجارت کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ شامی سیاستدان عامر خیتی پر 2023 میں برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں