میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فنڈنگ کیس، اکاؤنٹ کیلئے عمران خان کے دستخط، پی ٹی آئی لیٹر ہیڈ استعمال کا انکشاف

فنڈنگ کیس، اکاؤنٹ کیلئے عمران خان کے دستخط، پی ٹی آئی لیٹر ہیڈ استعمال کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ۔ لاہور)نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔4صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جبکہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکانٹ چلایا جا رہا تھا۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکانٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اکانٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974 کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں