میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواب اسلم خان رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

نواب اسلم خان رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہوگئے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا ہے اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔ کوئٹہ میں تقریب کے دوران سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی(ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم ائیسانی نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی، کوشش کریں گے عوام کے مسائل کم سے کم کر دیں، مسائل صرف عوام کے نہیں سیاسی لوگوں کے بھی ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلم رئیسانی کی شمولیت پوری پارٹی کیلئے خوشی کے لمحات ہیں، دعا ہے اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے مگر وسائل کی کمی ہے، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں