میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کو کراچی کا دورہ کیا ،کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر سول انتظامیہ کو دی گئی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سندھ میں سیلاب کے دوران فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں