میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  جے آئی ٹی تشکیل

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی جی اسلام آباد نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی جے آئی ٹی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس پی صدر، ایس ایچ او رمنا اور تفتیشی آفیسر شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کا پانچواں ممبر آئی جی اسلام آباد کی صوابدید پر کوئی بھی آفیسر ہو سکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں