میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لفظ اچھاکیمبرج ڈکشنری میں شامل

لفظ اچھاکیمبرج ڈکشنری میں شامل

ویب ڈیسک
پیر, ۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

عام طور پر ہم سب ہی لفظ اچھاکا استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور اب اس لفظ کو کیمبرج ڈکشنری میں شامل کر دیا گیا ہے جس سے اسے ایک پہچان مل گئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی قابل اعتماد سمجھی جانے والی دی کیمبرج ڈکشنری میں ایک اور لفظ کا اضافہ کیا گیا ہے ، ڈکشنری کے مطابق لفظ ‘اچھا’ کا مطلب کسی بات کو ماننا یا اس سے اتفاق کرنا ہے ۔دوسری جانب کیمبرج ڈکشنری نے اس سال کے ‘ورڈ آف دی ائیر’ کا بھی اعلان کیا تھا جو ’کورانٹائن‘(قرنطینہ) ہے کیونکہ یہ لفظ اس سال میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے الفاظ میں تیسرے نمبر پر آیا ہے ۔علاوہ ازیں کیمبرج ڈکشنری نے اس سال کورونا وائرس سے متعلق الفاظ کو بھی اپنی ڈکشنری میں شامل کیا ہے جس میں لاک ڈائون اورپینڈیمک جیسے الفاظ شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں