بلدیہ عظمیٰ لندن گروپ کے احکامات پررشوت،بھتہ وصولی شروع
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) بلدیہ عظمیٰ کراچی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ” شارق الیاس ” کا بلا واسطہ ( ان ڈائریکٹ ) لندن گروپ کے احکامات پر عملدرآمد جاری منظور ماما ( نائن زیرو پر الطاف کی جانب سے گفٹ کردہ گھر ) میں رہائش” منصور ماما کا سگا بھائی ایم کیو ایم بہادر آباد میں سینٹرل انفارمیشن سیل کا انچارج ” فہیم اور حسن ملک پرائیویٹ / بیٹر / ایجنٹ مافیا کی بغیر سرکاری حکم نامے / لیٹر کے اورنگی پروجیکٹ انسداد تجاوزات میں تعیناتی بھاری رشوت / بھتہ وصولی کا دھندا شروع یاد رئے شارق الیاس نیب سے سزا یافتہ مجرم ہئے اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو پوسٹنگ نہیں دی جائیگی شارق الیاس نے بطور پرسنل سیکرٹری جس شخص ( ارشاد احمد عرف ننھو ) کا انتخاب کیا ہئے وہ لگ بھگ گزشتہ 1 سال قبل جیل یاترا سے ضمانت پر رہا ہوا ہئے زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف پر دہشت گردی کے سنگین الزامات ہیں جن میں پولیس والوں کے قتل بھی شامل ہیں اسکے علاؤہ قتل / اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں جبکہ تاحال موصوف کے مقدمات ” اینٹی ٹیررسٹ کورٹ ” میں چل رہیں ہیں علاؤہ ازیں انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل میں بطورِ انچارج تعینات کئے جانے والے ” نسیم الغنی جن کا پیرنٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے بتایا جارہا ہئے ” نے ارشاد احمد عرف ننھو جو پی ڈی اورنگی کا پرسنل سیکرٹری ہئے کیساتھ باہم ملکر ” گلشن ضیائ ” واضح رہے کہ مزکورہ سرکاری اراضی سے متعلق معمالات عدالت میں ہونے کیساتھ متعلقہ سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے الرحمان بلڈر کی ” NOC ” کینسل / منسوخ کی تھی جبکہ مزکورہ عناصر نے ( الرحمان بلڈر ) کو صریح غیرقانونی طور پر ” NOC ” جاری کر دی اس کار خیر کے عوض مزکورہ بلڈر سے 20 لاکھ بطورِ رشوت / بھتہ لیا گیا زرائع کہتے ہیں مزکورہ بلڈر نے گلشن ضیائ میں غیرقانونی طور پر کام شروع کر رکھا ہئے زرائع کہتے ہیں مزکورہ بلڈر نے کرپٹ ادارتی مافیا کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرکے کام جاری رکھا ہوا ہئے ارشاد احمد عرف ننھو کے بارے میں زرائع بتاتے ہیں کہ اسوقت موصوف تمام امور انجام دینے والوں لندن گروپ کا مرکزی لیڈر بنا پھرتا ہئے منیر احمد نامی شخص جسکے بارے میں کہا جارہا ہئے کہ دھوکہ دہی کے تحت اسنے ایک دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی ہئے جبکہ پس پردہ یہ بھی لندن گروپ کا کارندہ ہئے جبکہ انتہائی بااعتماد و باوثوق ادارتی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہی ڈی اورنگی شارق الیاس نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ( لٹریسی ڑپارٹمنٹ ) کو ایک این جی او کی جانب سے محکمہ لٹریسی کو دی جانے والی کروڑوں روپے کی امدادی رقم بھی ٹھکانے لگادی ہڑپ کرگئے اس بڑی رقم کا ایک حصہ وسیم آفتاب جو انکے سگے چچا ہیں انھیں بھی پہنچایا گیا تھا قومی سرمائے کی بند بانٹ سے متعلق مزید انکشافات بھی جلد شائع کئے جائنگے شارق الیاس نے بحیثیت پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن بھی اپنا دھندا خوب سجا رکھا تھا موصوف سرجانی ٹاؤن میں کی جانے والی چائنہ کٹنگ کے بے تاج بادشاہ اور مرکزی کردار تھے جہاں انھوں نے لندن گروپ کیساتھ اپنے لئے بھی کروڑوں / اربوں کا غیرقانونی دھندا کیا شارق الیاس سنہ 1981 سے الطاف سے وابستہ رہئے موصوف الطاف لندن گروپ کے انتہائی بااعتماد و لاڈلے وفادار افسران میں شمار کئے جاتے ہیں۔