میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کے احکامات ہوا ہو گئے ،ریٹائرڈ افسر مشتاق کاظمی تاحال عہدے پر قابض

سپریم کورٹ کے احکامات ہوا ہو گئے ،ریٹائرڈ افسر مشتاق کاظمی تاحال عہدے پر قابض

ویب ڈیسک
پیر, ۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مشتاق کاظمی کو ہٹایا نہ جا سکا، سپریم کورٹ کے 2011ع اور 2013ع کی ججمینٹ کے مطابق رٹائرڈ افسر کو دوبارہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، فیصلے کے بعد 12 افسران کو ہٹایا جا چکا لیکن مشتاق کاظمی کی تعیناتی برقرار رہی، مشتاق کاظمی کو ڈی فیکٹو چئیرمین بھی کہا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججمینٹ نمبر 2011ع/89 اور 2013ع کے تحت کسے بھی رٹائرڈ افسر کو دوبارہ مقرر نہیں کیا جا سکتا، صوبہ سندھ میں 13 ایسے افسران مقرر تھے جن میں سے 2 رٹائرڈ افسران کا تعلق سندھ روینیو بورڈ میں مقرر تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ روینیو بورڈ کے شعبہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سابقہ افسر جاوید میمن سمیت 12 افسران کو ہٹایا گیا پر بااثر ہونے پر سید مشتاق کاظمی کی سندھ روینیو بورڈ میں تعیناتی برقرار رکھی گئی، ذرائع کے مطابق سید مشتاق کاظمی کو ڈی فیکٹو چئیرمین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں