میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف 190ملین پائونڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہے ،عابد شیر علی

تحریک انصاف 190ملین پائونڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہے ،عابد شیر علی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اورر سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 190ملین پائونڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہے ،حکومت بتائے کہ 190ملین پائونڈز پر کیا ڈیل ہوئی۔ جبکہ عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور علیمہ خان کے خلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کریں گے ۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان چاروں افراد کو اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانا پڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ساری تفصیلات ہیں کہ فیصل واوڈا نے کو نسی جائیداد کیسے خریدی، کیسے بیچی، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے جو ان کو بتانا پڑے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین ، علیم خان اور علیمہ باجی کو بھی حساب دینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے وکلاء سے مشورہ کیا ہے اور ہم این سی اے سے رابطہ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا میں لیگل نوٹس دوں گا کہ کیسے پاکستانی قوم کا پیسہ یہاں منتقل کیا ہے اس کا حساب دیں اور قوم کو بتائیں کہ پیسہ لندن کیسے آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں