میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے ، علی زیدی کی پیش گوئی

سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے ، علی زیدی کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے ، سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلورملز بے لگام ہیں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ وفاقی وزیر نے صوبے کے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے ، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملز پر قابو نہیں پایا گیا۔واضح رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ ایسے میں علی زیدی کے ٹویٹ نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں