میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان سرمست اسکیم میں جعلی کوٹیشنز سے اربوں روپے کی کرپشن

گلستان سرمست اسکیم میں جعلی کوٹیشنز سے اربوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) گلستان سرمست اسکیم میں جعلی کوٹیشنز کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی۔ ریکارڈ طلب، ایکسین آفتاب احمد قریشی، سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور اکائونٹ افسر ارشد کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے لیٹر جاری، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں ای ڈی سی کی مد میں لی گئی رقم میں جعلی کوٹیشنز کے ذریعے کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، اینٹی کرپشن حیدرآباد کے انکوائری افسر عابد بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کو مراسلہ لکھ کر گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم کے فیز ون، ٹو اور تھری کا مکمل ریکارڈ، ای ڈی سی کی مد میں جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات گلستان سرمست کی تینون فیز کی الاٹیز کی تفصیلات، ای ڈی سی کی مد میں استعمال ہونے والی رقم، اسکیم پروجیکٹ سے منسلک افسران کی تفصیلات سمیت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ہاؤسنگ پروجیکٹ کنسٹرکشن ڈویژن کوہسار لطیف آباد سرفراز شیخ کی مکمل فائل اور گلستان سرمست اسکیم کی مد میں جمع ہونی والی تمام رقم کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اینٹی کرپشن نے ہدایت کی ہے کہ ایکسین ہاؤسنگ پروجیکٹ کنسٹرکشن ڈویژن ون آفتاب قریشی، سابق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس رشید قائمخانی اور اکائونٹ افسر ارشد بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں