میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لادنے کا اشارہ

وزیر خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لادنے کا اشارہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا۔ حکومت نے دالوں اور مرغی کی قیمت کے اضافے کا نوٹس لیا ہے ۔ محمد اورنگزیب کراچی میں نٹ شیل کمیونیکشن کی جانب سے منعقدہ دی فیوچر سمٹ میں اس وقت کیا اہم ہے کے موضوع پر خطاب کررہے تھے ۔ اس کانفرنس سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت معاشی اصلاحات کرہی ہے ۔ حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے پر کام کررہی ہے اور وفاقی ادارہ محصولات میں اصلاحات اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ اسپیڈ منی اور فیسیلٹیشن کے نام پر کوئی رشوت نہ دیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی اصلاحات کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے پیغام مل رہا ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے ۔ اور اگر معاشی اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے ۔ مگر اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی کم ہوئی ہے ۔ مگر مڈل مین کی وجہ سے دالیں 60 فیصد اور مرغی 15 فیصد مہنگی ہوئی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اس بات کا جائزہ لیا دالیں اور مرغی کیوں مہنگی ہوئی ہے ۔ کیونکہ عالمی منڈی میں اجناس سستی ہوئی ہیں۔ ایندھن سستا ہوا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی لاگت بھی کم ہوئی ہے ۔ اس کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مل کر قیمتوں استحکام پر کام کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں