میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی لانڈھی جیل میں کرپشن و منشیات کی سپلائی

کراچی لانڈھی جیل میں کرپشن و منشیات کی سپلائی

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر)کراچی لانڈھی جیل میں کرپشن و منشیات کی سپلائی کا سنگین معاملہ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات کو جیل سپریڈنٹ نے ماموں بنا دیا،اہلکار نثار تنولی کاٹرانسفرکرکے معاملے کو جان بوجھ کر دبانے کی کوشش جاری،تاحال منشیات سپلائی کرنے والے اہم کارندوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی تفصیل کے مطابق کراچی لانڈھی جیل میں منشیات کی سپلائی اور کرپشن/بدعنوانی اور بدانتظامی کے معاملات کی انکوائری تاحال التوا کا شکار ہیملیر لانڈھی جیل سپریڈنٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ماموں بنا دیا ہے واضح رہے کہ ملیر لانڈھی جیل میں جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے عادی و جرائم پیشہ قیدیوں کو منشیات اور گٹکا ماوا سپلائی کیے جانے کی خبر روزنامہ جرات میں فائل کی گئی تھی جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے انکوائری کنڈیکٹ کرتے ہوئے لانڈھی جیل سپریڈنٹ کو معاملے کی تحقیق کرنے کا حکم دیا تھا واضح رہے کہ ملیر جیل انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے عادی و جرائم پیشہ قیدیوں کو منشیات فراہم کی جاتی ہے ذرائع نے بتایا کہ منشیات کو فوڈ ڈیلیوری گاڑی کے ذریعے قیدیوں تک پہنچایاجاتا ہیجیل پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے آٹے، گندم، چینی اور سبزیوں سے بھرے مزدے کو چیک کرنے سے لانڈھی جیل سپریڈنٹ نے روک دیا ہے دوسری جانب چوہدری ریاض، راشد چنگاری نے بھی جیل میں کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے جیل انتظامیہ قیدیوں کی اصلاح کے بجائے قیدیوں کو نشے کا عادی بنانے کے گھناونے دھندے میں ملوث ہے ذرائع کے مطابق ملیر جیل منشیات کا اڈہ بن گئی ہے قیدیوں کو کھانے پینے و دیگر ضروری سامان فراہم کرنے والے کینٹین کے ٹھیکیدار چودھری ریاض قیدیوں کو چرس فراہم کرنے میں ملوث ہے دوسری جانب لانڈھی جیل سپریڈنٹ نے معاملے کو دبانے اور بالا افسران کو ماموں بنانے کے لیے اہلکار نثار تنولی کا ملیر جیل سے ٹرانسفر کردیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ لانڈھی جیل سپریڈنٹ کے خلاف ڈی آئی جی اور آئی جی جیل خانہ جات کیا کارروائی کرتے ہیں واضح رہے کہ لانڈھی جیل میں نئے آنے والے قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی/بدفعلی اور ان کے گھر والوں سے پیسے منگوانے کی شکایات بھی ہرزبان زدعام ہیں ملیر لانڈھی جیل سپریڈنٹ کرپشن،منشیات کی ترسیل،جنسی زیادتی اور تشدد جیسے سنگین الزامات کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر بالا افسران کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں