میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس کے اسرائیل پر پے درپے راکٹ حملے، صیہونی میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام

حماس کے اسرائیل پر پے درپے راکٹ حملے، صیہونی میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں اکتیس روز سے فلسطینیوں کا بے لگام قتل عام۔ پورے غزہ میں مواصلاتی نظام معطل کرکے صیہونی ریاست کی فضا۔زمین اور سمندر سے شدید بمباری۔ شہادتیں 11 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔24 ہزار سے زائد زخمی۔ 4 ہزار سے زیادہ بچے بھی اسرائیلی درندگی کی نذر ہوگئے۔ بچ جانے والے کمسنوں کے ذہنوں پر قیامت خیز مناظر سے خوف طاری ہے۔ غزہ کا واحد مرکز برائے ذہنی صحت بھی تباہ۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں 155فلسطینی شہید کردیے گئے ادھراسرائیل پر غزہ میں جاری بربریت روکنے کے لیے عالمی دباؤ بڑھنے لگا۔ اقوام متحدہ سمیت اٹھارہ عالمی تنظیموں کا جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا۔ اسرائیلی حملے اجتماعی سزا قرار دیدیے۔۔عراقی وزیر اعظم کا بھی خطے میں جنگ بڑھنے سے روکنے کیلیے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔۔اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا ادھر حماس کے اسرائیل پر ایک کے بعد ایک راکٹ حملے۔ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم ناکام ہوگیا کئی میزائل اسرائیلی شہروں پر ہی آگرے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغ دیے۔اسرائیل نے لبنان میں گزشتہ رات کار پر راکٹ داغ کر تین بچے اور خاتون کو شہید کیا تھادنیا بھر میں غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ وینزویلا میں فلسطینیوں کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی۔۔ آسٹریلیا میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین کی اسرائیل مخالف نعرے بازی۔۔ کینیڈا میں مظاہرین کا ہاتھوں کو سرخ کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسپین اور یونان میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں