میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی ضمنی انتخابات، میں کم ٹرن آؤٹ

بلدیاتی ضمنی انتخابات، میں کم ٹرن آؤٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے 9 بلدیاتی حلقوں میں یونین کمیٹی (یو سی) چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کونسلرز کی نشستوں کے لیے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی۔کامیاب ہونے والے امیدواروں میں کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد شامل ہیں، جنہوں نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع جنوبی میں صدر ٹاؤن اور ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن میں ایک، ایک یونین کمیٹی (یو سی) جیت کر اپنے متعلقہ عہدوں پر فائز رہنے کے قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں۔5 اضلاع میں ضمنی انتخابات پْرامن طریقے سے ہوئے، صدر ٹاؤن، ماڑی پور ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں ووٹرز نے 3 یوسی چیئرمین، 3 وائس چیئرمین اور 3 وارڈ کونسلرز کے انتخاب کا حق استعمال کیا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جس کے بعد جماعت اسلامی نے ناظم آباد اور جمشید ٹاؤنز میں جنرل کونسلرز کی 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ یوسی صدر ٹاؤن میں وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کامیابی حاصل کی، ملیر ٹاؤن میں جنرل کونسلر کی نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔ان تمام حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہا، گڈاپ ٹاؤن کی یوسی-7 میں ووٹرز ٹرن آئوٹ نمایاں طور پر زیادہ رہا جہاں سے ڈپٹی میئر کراچی عبداللہ مراد الیکشن لڑ رہے تھے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار ایوب خاصخیلی ایک ہزار 300 ووٹ حاصل کرسکے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر ٹاؤن کی یوسی-13 (کہکشاں، کلفٹن) سے 3 ہزار 976 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نے ایک ہزار 566 ووٹ حاصل کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں