میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، آصف زرداری

8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح پر عوام سے اظہار تشکر اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے، 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں