میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اللہ نے موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہوگی، نواز شریف

اللہ نے موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہوگی، نواز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہو گی۔قائد ن لیگ محمد نوازشریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی، معیشت کے موضوع میں صنعت، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے، معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی، الحمدللہ تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، 20،20 سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں