میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جموں و کشمیر میں سب اچھا ہے تو لوگوں سے آزادی کیوں چھینی گئی؟محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں سب اچھا ہے تو لوگوں سے آزادی کیوں چھینی گئی؟محبوبہ مفتی

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور گزشتہ چارسال میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ سابق ڈی جی پی نے حال ہی میں فخریہ طور پر اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اورگزشتہ تین دنوں میں تین ٹارگٹڈ حملے ہوئے جن میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ سمجھنے سے قاصرہوں کہ ان کے لیے نقصان سے کیامراد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں