آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے منعقدہ کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے لئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا، عالمی کساد بازاری کے بعد سیلاب کی صورتحال کے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی پہلی ترجیح ہے، امید ہے کاپ 27 کانفرنس موسمیاتی انصاف دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔علاوہ ازیںوزیراعظم کے کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کمشنر ارسلا وون ڈیر لین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یورپی یونین ممالک کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اتحاد ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک آج جن اثرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، کل تمام دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔وزیر اعظم نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے میں یورپی ممالک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ یورپی یونین کی کمشنر نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے متحدہ کوششوں پر اتفاق کیا۔