میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میئرکراچی کے ماتحت کرنے پررضامند

پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میئرکراچی کے ماتحت کرنے پررضامند

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میئرکراچی کے ماتحت کرنے جبکہ بلدیاتی اداروں کومزید بااختیاربنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 میں مزید ترامیم پررضامند ہوگئی ہے،یہ پیش رفت وزیراعلی ہائوس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا ہے جس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 میں مزید ترامیم کے علاوہ کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری اور سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی نظام کومزید بااختیاربنانے سے متعلق ترامیم و تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،ایم کیوایم کی طرف سے ڈاکٹر خالد مقبول، وفاقی وزیر فیصل سبزواری،سابق مئیرکراچی وسیم اختر، خواجہ اظہارالحسن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر شرجیل میمن، سعید غنی، ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضی وہاب شریک ہوئے۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ترمیمی بل کے مسودے پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی تجاویز پیش کی اورمزید ترامیم کا مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں کا سربراہ میئرکراچی کو مقررکرنے پر راضی ہو گئی ہے پیپلزپارٹی کے لوکل گورنمنٹ قانون میں ایم کیوایم کی تجویز کردہ ترامیم کے بعد نئے بل کے مطابق کیڈی اے، واٹربورڈ، ایم ڈی اے کا سربراہ میئر کراچی ہو گا جبکہ تمام بلدیاتی اداروں کے اختیارات شہری حکومت کے سربراہ کومنتقل کرنے کے لیے کئی امورپراتفاق رائے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں سے تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی واپسی کرنیکو تیار ہے، وبائی امراض اسپتال، تعلیمی ادارے، بلدیاتی ادارے بھی واپس کیایم سی کو ملیں گے۔علاوہ ازیں ملاقات میں اس پراتفاق کیا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے پہلے اجلاس کے ایک ماہ بعد صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیاجائے گا، صوبائی فنانش کمیشن کا نیا فارمولہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔حال ہی میں سندھ کابینہ کی طرف سے منظورکیے جانے والے سندھ لوکل گونمنٹ ترمیمی بل کوآرڈیننس کے ذریعہ نافذ کرنے پربھی مشاورت کی گئی۔صوبائی کابینہ نے بلدیاتی ادروں کو مزید اختیارات دینے کی باضابطہ منظوری 31 اکتوبرکودی تھی جبکہ بل کی ترامیم فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے گورنرسندھ کو آرڈیننس بھیجنے پربھی مشاورت ہوئی۔مجوزہ ترامیم کے تحت نیا میئر کے ایم سی، واٹر بورڈ اور تمام ترقیاتی اداروں کا سربراہ ہوگا جبکہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کراچی ڈویژن بورڈکاسربراہ بھی میئرہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں