میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف  کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی ہو گی، اسلام آباد ائیرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔ یاد رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر نے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملک عامر ڈوگر کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میںپی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر واٹس ایپ گروپ ارکان کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایت کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں