میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈر کا عربین ولاز منصوبہ ٹھپ، الاٹیز برہم

صائمہ بلڈر کا عربین ولاز منصوبہ ٹھپ، الاٹیز برہم

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز گڈاپ کی رہائشی اسکیم صائمہ عربین ولاز میں فلاحی مقاصد کے لیے مختص پلاٹس( ایمنٹی)پر ہسپتال، کمیونٹی سینٹر، کھیل کے میدان، لائبریری تعمیر کرنے میں ناکام ہوگیا، صائمہ عربین ولاز کے الاٹیز سہولیات نہ ملنے پر پریشان ہوگئے، الاٹیز نے عدالت سے ایمینیٹی پلاٹس کی بحالی کی درخواست کردی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی سے منظورہ شدہ قانون سندھ ڈسپوزل آف اربن لینڈ آرڈیننس 1999 کے تحت کسی بھی اسکیم میں مکینوں کی سہولت کے لیے ایمینیٹی پلاٹس پر پارک، کھیل کا میدان، ہسپتال، اسکول، قبرستان، کالج، لائبریری، کمیونٹی سینٹر ، مسجد یا کوئی اور عمارت تعمیر کی جائے گی، کراچی کے گڈاپ ٹائون کے تپو منگھوپیر، دیہہ جام چکرو کے سروے نمبر ز 72 سے 76، 78سے 81تک صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز نے صائمہ عربین ولاز کے نام سے رہائشی منصوبہ بنایا ، رہائشی منصوبے کے ایمینیٹی پلاٹس پرالاٹیز کو ہسپتال ، لائبریری، کالج، کمیونٹی سینٹر اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکین شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ الاٹیز نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ صائمہ عربین ولاز میں ایمینیٹی پلاٹ پر کوئی اور تعمیر نہیں ہوسکتی اور ایمینیٹی پلاٹ کا غلط استعمال نہیں کیا جاسکتا، منظورشدہ ماسٹر پلان کے تحت ایمینیٹی پلاٹ مکینوں یا الاٹیز کی سہولت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ صائمہ عربین ولاز کے الاٹیز نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ صائمہ بلڈرز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یہ بات یقینی بنائیں کہ ایمینیٹی پلاٹس پر 50 فیصد ترقیاتی کام کروایا جائے اس کے بعد الاٹیز سے ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے، ایمینیٹی پلاٹس پر ترقیاتی کام کی تصدیق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرے گی اور اس کے بعد بلڈر الاٹیز سے مزید ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، الاٹیز نے مطالبہ کیا ہے کہ صائمہ عربین ولاز میں ایمینیٹی پلاٹس کو بحال کیا جائے، ایمنٹی پلاٹس پر ہسپتال، کمیونٹی سینٹر،کرکٹ اور فٹ بال کے میدان اور لائبریری کی تعمیر فوری مکمل کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں