میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ متحرک، ضامن ٹاؤن پر کام بند

ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ متحرک، ضامن ٹاؤن پر کام بند

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ نے ضامن ٹاؤن پر کام بند کروا دیا۔ زمین کا ریونیو ریکارڈ موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف، ضامن گروپ کے سربراہ کاشف شاہ کا فراڈ بے نقاب، 5 ایکڑ خریدی گئی زمین کو 50 ایکڑ تک پھیلا دیا، کاشف شاہ کی جعلسازی کے ذریعے ریونیوریکارڈ بنانے کی کوششیں، ضامن ٹاؤن کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ نے ایم نائن موٹروے پر ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے غیرقانونی پراجیکٹ ضامن ٹاؤن کا کام بند کروا دیا ہے ، ریونیو افسر ضلع ٹھٹھہ کے مطابق مذکورہ زمین کا ریونیوریکارڈ ہی نہیں ہے جبکہ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی خریداری دکھا کر جعلی کلیم کے ذریعے زمین کا ریونیو ریکارڈ لینے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ضامن گروپ کے سربراہ نے ضامن ٹاؤن کیلئے ابتدائی طور پر 5 ایکڑ زمین خرید کر پراجیکٹ کو 50 ایکڑ تک پھیلادیا اور سرکاری زمین پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ نے اس فراڈ پر ضامن گروپ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ضامن گروپ کے سربراہ کاشف شاہ نے بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون نامی پراجیکٹ کی مد میں بھی لوگوں کو کروڑوں روپے کو چونا لگایا اور اس کے الاٹیز ابھی تک دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ضامن گروپ نے ایم نائن موٹروے پر ضامن ٹاؤن نے نامی غیرقانونی پراجیکٹ کے ذریعے بھی لوگوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لیے ہیں جبکہ ضامن ٹاؤن کی زمین کا نہ ریونیو ریکارڈ موجود ہے نہ ہی ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ اور ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ کی جانب سے این او سی جاری کی گئی ہے ، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کی جانب سے زمین کا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ضامن گروپ ضامن ٹاؤن کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام ہے ، ذرائع کے مطابق کاشف شاہ نامی بلڈر غیرقانونی اور جعلی پراجیکٹس کے ذریعے لوگوں کو چونا لگا رہا ہے اور اس کیلئے اس نے پورے سندھ میں ڈیلرز اور بروکرز کا جال بچھا یاہوا ہے ، واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دے چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے کچھ دن قبل کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات بھی منہدم کردی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں