میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف فرانسیسی ماڈل کا قبولِ اسلام

معروف فرانسیسی ماڈل کا قبولِ اسلام

جرات ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فرانس کی مشہور ماڈل گرل اور رئیلٹی شو کی اسٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔ ماڈل گرل نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔ اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میرین نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کر رہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔ اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں